6 حضرت اَبراہامؔ کو دیکھو۔ وہ "خُدا پر ایمان لایٔے اَور اُن کا ایمان اُن کے لیٔے راستبازی شُمار کیا گیا۔"3:6 پیدا 15:6
7 پس جان لو کہ ایمان لانے والے لوگ ہی حضرت اَبراہامؔ کے حقیقی فرزند ہیں۔ 8 کِتاب مُقدّس نے پہلے ہی سے بتا دیا تھا کہ خُدا غَیریہُودیوں کو ایمان سے راستباز ٹھہراتا ہے: "چنانچہ اُس نے پہلے ہی سے حضرت اَبراہامؔ کو یہ خُوشخبری سُنادی تھی کہ تمہارے وسیلہ سے سَب غَیریہُودی قومیں برکت پائیں گی۔"3:8 پیدا 12:3؛ 18:18؛ 22:18 9 پس جو ایمان لاتے ہیں وہ بھی ایمان لانے والے حضرت اَبراہامؔ کے ساتھ برکت پاتے ہیں۔