18 تَب شالمؔ کا بادشاہ ملکِ صِدقؔ، روٹی اَور انگوری شِیرہ لے کر آیا۔ وہ خُداتعالیٰ کا کاہِنؔ تھا۔ 19 ملکِ صِدقؔ نے اَبرامؔ کو یہ کہہ کر برکت دی،
"خُداتعالیٰ کی طرف سے جو آسمان اَور زمین کا خالق ہے،
اَبرامؔ مُبارک ہو۔
20 اَور مُبارک ہے خُداتعالیٰ
جِس نے تمہارے دُشمنوں کو تمہارے ہاتھ میں کر دیا۔"
تَب اَبرامؔ نے سَب مالِ غنیمت کا دسواں حِصّہ ملکِ صِدقؔ کو نذر کیا۔