6 اَبراہامؔ نے سوختنی نذر کی قُربانی کی لکڑیاں لے کر اَپنے بیٹے اِصحاقؔ کو دیں کہ وہ اُنہیں اُٹھالے اَور آگ اَور چھُری خُود سنبھالی۔ جَیسے ہی وہ دونوں ایک ساتھ روانہ ہویٔے، 7 اِصحاقؔ نے اَپنے باپ اَبراہامؔ سے پُوچھا، "اَبّا؟"
اَبراہامؔ نے جَواب دیا، "ہاں، میرے بیٹے؟"
اِصحاقؔ نے کہا، "آگ اَور لکڑیاں یہاں ہیں لیکن سوختنی نذر کی قُربانی کے لیٔے برّہ کہاں ہے؟"
8 اَبراہامؔ نے جَواب دیا، "اَے میرے بیٹے! خُدا آپ ہی سوختنی نذر کی قُربانی کے لیٔے برّہ مہیا کرےگا۔" اَور وہ دونوں ساتھ ساتھ آگے بڑھ گیٔے۔