آدمؔ کا گُناہ
1 یَاہوِہ خُدا نے جتنے جنگلی جانور بنائے تھے، سانپ اُن سَب سے عیّار تھا۔ اُس نے عورت سے کہا، "کیا واقعی خُدا نے فرمایاہے کہ تُم باغ کے کسی درخت کا پھل نہ کھانا؟"
6 جَب عورت نے دیکھا کہ اُس درخت کا پھل کھانے کے لیٔے اَچھّا اَور دیکھنے میں خُوشنما اَور حِکمت پانے کے لیٔے خُوب مَعلُوم ہوتاہے، تو اُس نے اُس میں سے لے کر کھایا اَور اَپنے خَاوند کو بھی دیا، جو اُس کے ساتھ تھا اَور اُس نے بھی کھایا۔
15 اَور مَیں تیرے اَور عورت کے درمیان،
اَور تیری نَسل اَور اُس کی نَسل کے درمیان؛
عداوت ڈالوں گا؛
وہ تیرا سَر کُچلے گا،
اَور تُو اُس کی اِیڑی پر کاٹے گا۔"
20 آدمؔ نے اَپنی بیوی کا نام حوّاؔ3:20 حوّاؔ مُمکنہ معنی زندہ رکھا، اِس لیٔے کہ وہ تمام زندوں کی ماں ہے۔