23 لمکؔ نے اَپنی بیویوں سے کہا،
"اَے عدہؔ اَور ضِلّہؔ! میری بات سُنو؛
اَے لمکؔ کی بیویو! میرے سُخن پر کان لگاؤ؛
مَیں نے ایک آدمی کو جِس نے مُجھے زخمی کیا تھا، مار ڈالا ہے،
اَور چوٹ کھا کر ایک جَوان کو قتل کر دیا۔
24 اگر قائِنؔ کا بدلہ سات گُنا لیا جائے گا،
تو لمکؔ کا ستّر اَور سات گُنا۔"