ملکِ صِدقؔ کی مانند اعلیٰ کاہِن
1 یہ ملکِ صِدقؔ، شالمؔ کا بادشاہ اَور خُداتعالیٰ کا کاہِنؔ تھا۔ جَب حضرت اَبراہامؔ چند بادشاہوں کو شِکست دے کر واپس آ رہے تھے تو ملکِ صِدقؔ نے اُن کا اِستِقبال کیا اَور اُنہیں برکت دی۔ 2 حضرت اَبراہامؔ نے سَب مالِ غنیمت کا دسواں حِصّہ بھی اُسے نذر کیا۔ اوّل تو ملکِ صِدقؔ کے نام کا لَفظی مطلب ہے، "راستبازی کا بادشاہ"؛ اَور پھر "شالمؔ کا بادشاہ" یعنی "صُلح کا بادشاہ" ہے۔
4 پس اَب غور کرو کہ وہ کِتنا عظیم تھا: جسے قوم کے بُزرگ یعنی حضرت اَبراہامؔ نے سَب مالِ غنیمت کا دسواں حِصّہ دیا! 9 پس ہم کہہ سکتے ہیں کہ لیوی نے بھی جو دسواں حِصّہ لیتا ہے، حضرت اَبراہامؔ کے ذریعہ دسواں حِصّہ دیا۔ 10 کیونکہ جِس وقت ملکِ صِدقؔ نے حضرت اَبراہامؔ کا اِستِقبال کیا تھا تو لیوی اُس وقت پیدا نہیں ہُوا تھا مگر اَپنے باپ کی صُلب میں مَوجُود تھا۔