Publicidade

Isaías 12

سِتائش کے نغمہ

1 اُس دِن تُم کہو گے:

"یَاہوِہ مَیں آپ کی سِتائش کروں گا

حالانکہ آپ مُجھ سے خفا تھا،

لیکن آپ کا غُصّہ ٹل گیا ہے

اَور آپ نے مُجھے تسلّی دی ہے۔

2 یقیناً خُدا میری نَجات ہے؛

میں اُن پر توکّل کروں گا اَور نہ ڈروں گا۔

یَاہوِہ، یَاہوِہ ہی میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہے؛

وہ میری نَجات بنا ہے۔"

3 تُم خُوش ہوکر نَجات کے چشموں سے

پانی بھروگے۔

4 اُس وقت تُم کہو گے:

"یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ، اُسے اُس کے نام سے پُکارو؛

قوموں میں اُس کے کارناموں کا ذِکر کرو،

اَور اُس کے نام کی بڑائی کا اعلان کرو۔

5 یَاہوِہ کی مدح سرائی کرو کیونکہ اُنہُوں نے جلالی کام کئے ہیں؛

یہ ساری دُنیا کو مَعلُوم ہو جائے۔

6 اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ،

کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔"

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-