Pular para o conteúdo
Publicidade

یَشعیاہ 53

5 لیکن وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کیا گیا،

اَور ہماری بداعمالی کے باعث کُچلا گیا؛

جو سزا ہماری سلامتی کا باعث ہُوئی وہ اُن پرائی،

اَور اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفایاب ہُوئے۔

6 ہم سَب بھیڑوں کی مانند بھٹک گیٔے،

ہم میں سے ہر ایک نے اَپنی اَپنی راہ لی؛

اَور یَاہوِہ نے ہم سَب کی بدکاری اُس پر لاد دی۔

7 وہ ستایا گیا اَور زخمی ہُوا،

پھر بھی اُس نے اَپنا مُنہ نہ کھولا؛

بھیڑ کی طرح ذبح کرنے کے لیٔے لے گیٔے،

اَور جِس طرح برّہ اَپنے بال کترنے والوں کے سامنے بے زبان ہوتاہے،

اُسی طرح اُنہُوں نے بھی اَپنا مُنہ نہیں کھولا۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também