Publicidade

Isaías 55

1 "آؤ اَے سَب پیاسے لوگو،

پانی کے پاس آؤ؛

اَور جِن کے پاس پیسے نہیں،

وہ بھی آؤ، لو اَور کھاؤ!

آؤ اَور بِنا نقدی اَور بنا قیمت

مَے اَور دُودھ خریدو۔

2 جو روٹی نہیں تُم اُس چیز کے لیٔے پیسہ کیوں خرچ کرتے ہو،

اَورجو شَے سیر نہیں کرتی اُس کے واسطے محنت کیوں کرتے ہو؟

سُنو، میری سُنو، اَورجو چیز اَچھّی ہے وُہی کھاؤ،

اَور تمہاری جان لذیذ کھانوں کے مزے لے گی۔

3 کان لگاؤ اَور میرے پاس آؤ؛

میری سُنو تاکہ تُم زندہ رہے۔

میں تُم سے اَبدی عہد باندھوں گا،

یعنی میری وفا اَور اَبدی رحمت جِن کا وعدہ مَیں نے داویؔد سے کیا تھا۔

4 دیکھو، مَیں نے اُسے قوموں کے لیٔے گواہ،

اَور اُمّتوں کے لیٔے حاکم اَور رہنما مُقرّر کیا ہے۔

5 یقیناً تُو اَیسی قوموں کو بُلائے گا جنہیں تُو نہیں جانتا،

اَورجو قومیں تُجھے نہیں جانتیں وہ تیرے پاس دَوڑی چلی آئیں گی۔

یہ یَاہوِہ تیرے خُدا،

اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کی وجہ سے ہوگا،

جنہوں نے تُجھے جلال بخشا ہے۔"

6 جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛

اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-22_10-02-25-