Pular para o conteúdo
Publicidade

Isaías 58

3 وہ کہتے ہیں، ہم نے روزے کس لیٔے رکھے،

جَب کہ تُونے اُنہیں دیکھا تک نہیں؟

ہم فروتن ہُوئے،

اَور تُونے دھیان نہیں دیا۔

"پھر بھی اَپنے روزے کے دِن تُم اَپنی ہی مرضی پُوری کرتے ہو

اَور اَپنے تمام کارندوں سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہو۔

4 تمہارا روزہ لڑنے جھگڑنے

اَور ایک دُوسرے کو بُری طرح گھونسے مارنے پر ختم ہوتاہے۔

جَیسا روزہ تُم اَب رکھتے ہو اُس سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی

کہ تمہاری فریاد عالمِ بالا پر سُنی جائیگی۔

5 کیا مَیں نے اَیسا روزہ پسند کیا ہے،

کہ اِنسان محض روزہ کے دِن ہی نَفس کُشی کرے،

سَرکنڈے کی طرح اَپنے سَر کو جُھکائے،

اَور ٹاٹ اَور راکھ بچھا کر اُس پر بیٹھا رہے؟

کیا اِسی کو تُم روزہ اَور اَیسا دِن کہتے ہو،

جو یَاہوِہ کو مقبُول ہو؟

6 "روزہ جو میری پسند کا ہے، کیا وہ یہ نہیں:

کہنا اِنصافی کی زنجیروں توڑی جایٔیں

جُوئے کی رسّیاں کھول دی جایٔیں،

مظلوموں کو آزاد کیا جائے

اَور ہر جُوا توڑ دیا جائے؟

Veja também