19 پھر دِن کو سُورج تیری رَوشنی نہ ہوگا،
اَور نہ چاند کی چاندنی تُجھ پر چمکے گی،
بَلکہ یَاہوِہ تیرا اَبدی نُور ہوگا،
اَور تیرا خُدا تیرا جلال ہوگا۔
20 تیرا سُورج پھر کبھی نہ ڈھلے گا،
نہ ہی تیرے چاند کو زوال آئے گا؛
یَاہوِہ تیرا اَبدی نُور ہوں گے،
اَور تیرے غم کے دِن ختم ہو جایٔیں گے۔