Pular para o conteúdo
Publicidade

یَشعیاہ 61

2 اَور یَاہوِہ کے سالِ مقبُول کا اعلان

اَور خُدا کے اِنتقام کے دِن کا اِشتہار دُوں،

اَور تمام ماتم کرنے والوں کو دِلاسا دُوں۔

3 اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں

کہ اُنہیں راکھ کے بجائے

اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا،

ماتم کی بجائے

خُوشی کا روغن،

اَور اُداسی کی بجائے

سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔

وہ راستبازی کے بلُوط،

اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے

تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔

Veja também