نئے آسمان اَور نئی زمین
17 "دیکھو مَیں نئے آسمان اَور نئی زمین بناؤں گا،
پہلی چیزوں کا ذِکر نہ کیا جائے گا،
نہ ہی وہ خیال میں آئیں گی۔
18 اِس لیٔے جو کچھ میں بنانے کو ہُوں
اُس کی وجہ سے سدا شادمانی کرو اَور خُوشی مناؤ،
کیونکہ مَیں یروشلیمؔ کو راحت
اَور اُس کے لوگوں کو شادمان بناؤں گا۔
19 میں یروشلیمؔ سے خُوش
اَور اَپنے لوگوں سے مسرُور ہُوں گا؛
اَور اُس میں رونے اَور چِلّانے کی آواز
پھر کبھی سُنایٔی نہ دے گی۔