Pular para o conteúdo
Publicidade

یَشعیاہ 66

اِنصاف اَور اُمّید

1 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

"آسمان میرا تخت ہے،

اَور زمین میرے پاؤں کی چوکی۔

تُم میرے لیٔے جو گھر بناؤگے وہ کہاں ہے؟

میری آرامگاہ کہاں ہوگی؟

2 کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں،

اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟"

یَاہوِہ فرماتے ہیں۔

"یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں:

میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں،

اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também