Pular para o conteúdo
Publicidade

یَشعیاہ 9

6 کیونکہ ہمارے لیٔے ایک ولد پیدا ہُواہے،

ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا،

اَور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی۔

اَور وہ عجِیب مُشیر، قادر خُدا،

اَبدیّت کا باپ اَور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا۔

7 اُس کی سلطنت کے اِقبال

اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔

وہ داویؔد کے تخت

اَور اُس کی مملکت پر

اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔

اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ

قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔

قادرمُطلق یَاہوِہ9‏:7 قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também