Pular para o conteúdo
Publicidade

ایُّوب 38

4 "جَب مَیں نے زمین کی بُنیاد رکھی تَب تُم کہاں تھے؟

اگر تُم دانشمند ہو تو مُجھے بتاؤ۔

5 کس نے اُس کی جِسامت کو قائِم کیا، کیا تُمہیں مَعلُوم ہے؟

کس نے اُسے پیمائشی جریب سے ناپا؟

6 کس چیز پر اُس کی بُنیادیں ڈالی گئیں،

یا کس نے اُس کے کونےکا پتّھر رکھا؟

7 جَب صُبح کے سِتارے مِل کر گا رہے تھے

اَور تمام ملائک38‏:7 ملائک فرشتے خُوشی سے للکار رہے تھے، تَب تُم کہاں تھے؟

8 "کس نے سمُندر کو دروازوں سے بند کیا

جَب وہ اَیسا پھوٹ نِکلا گویا بطن سے،

9 جَب مَیں نے بادلوں کو اُس کی پوشاک بنایا

اَور گہری تاریکی میں اُسے لپیٹ دیا،

10 جَب مَیں نے اُس کے لئے حُدوُد مُقرّر کیں

اَور اُس کے دروازے اَور سلاخیں اَپنی اَپنی جگہ پیوست کیں،

11 جَب مَیں نے سمُندر سے کہا: یہاں تک تُو آسکتا ہے، لیکن اُس کے آگے نہیں

یہیں پر تمہاری بپھری ہُوئی موجیں رُک جایٔیں؟

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também