Publicidade

Jó 25

بِلددؔ

1 تَب بِلددؔ شوحی نے جَواب دیا:

2 "خُدا سلطنت اَور دبدبہ کے مالک ہیں؛

وہ آسمان کی بُلندیوں میں اَمن قائِم رکھتے ہیں۔

3 کیا اُن کے لشکروں کی تعداد گنی جا سکتی ہے؟

وہ کون ہے جِس پر اُن کا سُورج نہیں چمکتا؟

4 پھر اِنسان کیسے خُدا کے حُضُور راست ٹھہر سَکتا ہے؟

جو عورت سے پیدا ہُوا ہو وہ کیسے پاک ہو سَکتا ہے؟

5 جَب چاند بھی رَوشن نہیں

اَور سِتارے اُن کی نظر میں پاک نہیں،

6 پھر بھلا اِنسان کا کیا ذِکر جو محض کیڑا ہے،

ایک آدمؔ زاد چیونٹی سے زِیادہ حیثیت نہیں رکھتا!"

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-18_14-04-22-