6 جَب وہ شمعُونؔ پطرس تک پہُنچے تو پطرس کہنے لگے، "اَے خُداوؔند، کیا آپ میرے پاؤں دھونا چاہتے ہیں؟"
7 یِسوعؔ نے جَواب دیا، "جو میں کر رہا ہُوں تُم اُسے ابھی تو نہیں جانتے، لیکن بعد میں سمجھ جاؤگے۔"
8 پطرس نے جَواب دیا، "نہیں، مَیں آپ کو اَپنے پاؤں ہرگز نہیں دھونے دُوں گا۔"
یِسوعؔ نے جَواب دیا، "اگر مَیں تُمہیں نہ دھوؤں، تو تمہاری میرے ساتھ کویٔی شراکت نہیں رہ سکتی۔"