خالی قبر
1 ہفتہ کے پہلے دِن صُبح سویرے، جَب کہ اَندھیرا ہی تھا، مریمؔ مَگدلِینیؔ قبر پر آئیں۔ اُنہُوں نے یہ دیکھا کہ قبر کے مُنہ سے پتّھر ہٹا ہُواہے۔
مریمؔ مَگدلِینیؔ کو خُداوؔند یِسوعؔ کی زیارت
11 لیکن مریمؔ قبر کے باہر کھڑی ہویٔی رو رہی تھیں۔ روتے روتے، مریمؔ نے جُھک کر قبر کے اَندر نظر کی
14 یہ کہتے ہی، وہ پیچھے مُڑیں اَور وہاں یِسوعؔ کو کھڑا دیکھا، لیکن پہچان نہ سکیں کہ وہ یِسوعؔ ہیں۔
16 یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، "مریمؔ۔"
وہ اُن کی طرف مُڑیں اَور عِبرانی زبان میں بولیں، "ربُّونی!" (جِس کا مطلب میرے "اُستاد")۔
17 یِسوعؔ نے فرمایا، "مُجھے تھامے مت رہو، کیونکہ مَیں ابھی باپ کے پاس اُوپر نہیں گیا ہُوں۔ بَلکہ جاؤ اَور میرے بھائیوں کو خبر کر دو، ’میں اَپنے باپ اَور تمہارے باپ، اَپنے خُدا اَور تمہارے خُدا کے پاس اُوپر جا رہا ہُوں۔‘ "
18 مریمؔ مَگدلِینیؔ نے شاگردوں کے پاس آکر اُنہیں خبر دی: "مَیں نے خُداوؔند کو دیکھاہے!" اَور اُنہُوں نے مُجھ سے یہ باتیں کیں۔