20 تَب ایُّوب اُٹھ کھڑے ہُوئے اَور رنجیدہ ہوکر اَپنا لباس چاک کیا اَور سَر مُنڈوایا اَور زمین پر گِر کر خُدا کو سَجدہ کیا1:20 عزرا 9:3 21 اَور کہا:
"میں اَپنی ماں کے پیٹ سے ننگا نِکلا،
اَور ننگا ہی واپس چلا جاؤں گا۔
یَاہوِہ نے دیا اَور یَاہوِہ نے لے لیا؛
یَاہوِہ کے نام کی سِتائش ہو۔"1:21 واعظ 5:15