Publicidade

Jó 28

12 "لیکن حِکمت کہاں مِل سکتی ہے؟

اَور سمجھ کہاں بستی ہے؟

13 اِنسان اُن کی قدر و قیمت کا ادراک نہیں کر سَکتا:

وہ زندوں کی سرزمین میں نہیں پائی جاتی۔

14 گہراؤ کہتاہے، "وہ مُجھ میں نہیں"؛

اَور سمُندر کہتاہے، "وہ میرے پاس نہیں ہے"؛

15 اُسے خالص سونے سے خریدا نہیں جا سَکتا،

نہ ہی اُس کی قیمت چاندی سے اَدا کی جا سکتی ہے۔

16 اوفیرؔ کے سونے سے اُس کی قیمت اَدا نہیں کی جا سکتی،

نہ ہی قیمتی سنگِ سُلیمانی اَور نیلم سے۔

17 نہ سونا نہ بِلّوری شیشہ سے اُس کا مُقابلہ کیا جا سَکتا ہے،

نہ ہی اُسے جواہرات کے عوض حاصل کیا جا سَکتا ہے۔28‏:17 امثا 8‏:10

18 مرجان اَور بِلّور ناقابل ذِکر ہیں؛

حِکمت کی قیمت سنگِ یَشب سے کہیں زِیادہ ہے۔

19 کُوشؔ کا پکھراج اُس کی برابری نہیں کر سَکتا؛

نہ ہی خالص سونے سے اُس کا مول ہو سَکتا ہے۔28‏:19 امثا 8‏:19

20 پھر، حِکمت کہاں سے آتی ہے؟

اَور سمجھ کہاں بستی ہے؟

21 وہ ہر جاندار کی نگاہ سے پوشیدہ ہے،

ہَوا کے پرندوں سے بھی چھُپائی گئی ہے۔

22 تباہی اَور موت یہ کہتے ہیں،

"اُس کی محض افواہ ہی ہمارے کانوں تک پہُنچی ہے۔"28‏:22 مُکا 9‏:11

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-