رسولوں کا اِنتخاب
12 اُن دِنوں میں اَیسا ہُوا کہ یِسوعؔ دعا کرنے کے لیٔے ایک پہاڑ پر چلے گیٔے اَور خُدا سے دعا کرنے میں ساری رات گُزاری۔ 13 جَب دِن نِکلا تو، حُضُور نے اَپنے شاگردوں کو پاس بُلایا اَور اُن میں سے بَارہ کو چُن کر، اُنہیں رسولوں کا لقب دیا:
14 شمعُونؔ جِس کا نام اُنہُوں نے پطرس بھی رکھا اَور اُن کا بھایٔی اَندریاسؔ،
اَور یعقوب،
اَور یُوحنّا،
اَور فِلِپُّسؔ،
اَور برتلماؔئی،
15 اَور متّیؔ،
اَور توماؔ،
اَور حلفئؔی کے بیٹے یعقوب،
اَور شمعُونؔ جو زیلوتیسؔ کہلاتا تھا،
16 اَور یعقوب کا بیٹا یہُوداہؔ،
اَور یہُوداہؔ اِسکریوتی، جِس نے یِسوعؔ سے دغابازی بھی کی تھی۔