25 " ’اَور اگر تمہارا کویٔی ہم وطن اِسرائیلی غربت کی وجہ سے اَپنی مِلکیّت کا کچھ حِصّہ بیچ دے تو اُس کا نزدیکی رشتہ دار آکر اُس ہم وطن کا بیچا ہُوا حِصّہ چھُڑا لے۔
47 " ’اَور اگر تمہارے درمیان کویٔی پردیسی یا عارضی باشِندہ دولتمند ہو جائے اَور تمہارا کویٔی اِسرائیلی بھایٔی مُفلس اَور خُود کو اُس پردیسی یا عارضی باشِندے یا اُس پردیسی کی برادری والوں کے ہاتھ بیچ دے، 48 تو بیچے جانے کے بعد بھی وہ چھُڑایا جا سَکتا ہے اَور اُس کے رشتہ داروں میں سے کویٔی اُسے چھُڑا سَکتا ہے، 49 اُس کا چچا یا چچیرا بھایٔی یا اُس کے گھرانے کا کویٔی قریبی برادری والا اُسے چھُڑا سَکتا ہے یا اگر وہ خُود مالدار ہو جائے تو وہ اَپنے آپ کو چھُڑا سَکتا ہے۔