3 بعض فرِیسی یِسوعؔ کو آزمانے کے لیٔے اُن کے پاس آئے اَور کہنے لگے، "کیا ہر ایک سبب سے اَپنی بیوی کو طلاق دینا جائز ہے؟"
7 فریسیوں نے حُضُور سے پُوچھا، "پھر حضرت مَوشہ نے اَپنی شَریعت میں یہ حُکم کیوں دیا کہ طلاق نامہ لِکھ کر اُسے چھوڑ دیا جائے؟"
8 یِسوعؔ نے اُن کو جَواب دیا، "حضرت مَوشہ نے تمہاری سخت دِلی کی وجہ سے اَپنی بیویوں کو چھوڑدینے کی اِجازت دی تھی لیکن اِبتدا سے اَیسا نہ تھا۔ 9 لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کویٔی اَپنی بیوی کو اُس کی جنسی بدفعلی کے سِوا کسی اَور سبب سے چھوڑ دیتاہے، اَور کسی دُوسری عورت سے شادی کر لیتا ہے تو زنا کرتا ہے۔"