Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 2

3 جَب ہیرودیسؔ بادشاہ نے یہ بات سُنی تو وہ اَور اُس کے ساتھ سَب یروشلیمؔ کے لوگ گھبرا گیٔے۔ 4 اَور ہیرودیسؔ نے قوم کے سَب اہم کاہِنوں اَور شَریعت کے عالِموں، کو جمع کرکے اُن سے پُوچھا کہ حضرت المسیح کی پیدائش کہاں ہونی چاہئے۔ 5 اُنہُوں نے جَواب دیا، "یہُودیؔہ کے بیت لحمؔ میں، کیونکہ نبی کی مَعرفت یُوں لِکھّا گیا ہے:

6 " لیکن اَے بیت لحمؔ، تُو جو یہُوداہؔ کے علاقہ میں ہے،

تُو یہُوداہؔ کے حاکموں میں ہرگز کمترین نہیں؛

کیونکہ تُجھ میں سے ایک اَیسا حاکم برپا ہوگا

جو میری اُمّت اِسرائیلؔ کی گلّہ بانی کرےگا۔2‏:6 میکاہؔ 5‏:2‏،4"

7 تَب ہیرودیسؔ نے مجُوسیوں کو چُپکے سے بُلاکر اُن سے سِتارے کے نموُدار ہونے کا ٹھیک وقت دریافت کیا۔ 8 اَور اُنہیں یہ کہہ کر بیت لحمؔ بھیجا، "جاؤ اُس بچّے کا ٹھیک ٹھیک پتہ کرو اَور جَب وہ تُمہیں مِل جائے تو مُجھے بھی خبر دو تاکہ میں بھی جا کر اُسے سَجدہ کروں۔"

Veja também