حُضُور یِسوعؔ کی آزمائش
1 پھر یِسوعؔ پاک رُوح کی ہدایت سے بیابان میں گیٔے تاکہ اِبلیس اُنہیں آزمائے۔4:1 آزمائے یُونانی زبان میں اِس لفظ کے معنی جانچ بھی ہوتاہے۔ 3 تَب آزمائش کرنے والے نے آپ کے پاس آکر کہا، "اگر آپ خُدا کے بیٹے ہیں تو اِس پتھّروں سے کہیں کہ روٹیاں بَن جایٔیں۔"
6 "اگر آپ خُدا کے بیٹے ہیں تو یہاں سے، اَپنے آپ کو نیچے گرا دیں۔ کیونکہ لِکھّا ہے:
" ’وہ تمہارے متعلّق اَپنے فرشتوں کو حُکم دے گا،
اَور وہ آپ کو اَپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے،
تاکہ آپ کے پاؤں کو کسی پتّھر سے ٹھیس نہ لگنے پایٔے۔‘4:6 زبُور 91:11،12"
9 "اگر تُم مُجھے جُھک کر سَجدہ کرو تو میں یہ سَب کُچھ تُمہیں دے دُوں گا۔"
10 یِسوعؔ نے جَواب میں اُس سے کہا، "اَے شیطان! مُجھ سے دُورہو جا، کیونکہ لِکھّا ہے: ’تُو اَپنے خُداوؔند خُدا ہی کو سَجدہ کر اَور صِرف اُسی کی خدمت کر۔‘4:10 اِست 6:13"