نینوہؔ کے خِلاف یَاہوِہ کا قہر
2 یَاہوِہ غیّور ہیں اَور اِنتقام لینے والے خُدا ہیں؛
یَاہوِہ اِنتقام لیتے ہیں اَور غضب سے معموُر ہیں۔
یَاہوِہ اَپنے مُخالفوں سے اِنتقام لیتے ہیں
اَور اَپنے دُشمنوں کے خِلاف اَپنے قہر کو نازل کرتے ہیں۔
3 یَاہوِہ قہر کرنے میں دھیمے اَور قُوّت میں غنی ہیں؛
یَاہوِہ مُجرم کو بے سزا نہ چھوڑیں گے۔
اُن کی راہ بگُولہ اَور گِردباد میں سے ہوکر گُزرتی ہے
اَور بادل اُن کے پاؤں کی گَرد ہیں۔