Pular para o conteúdo
Publicidade

Provérbios 1

1 داویؔد کے بیٹے اِسرائیل کے بادشاہ شُلومونؔ کی امثال:

2 جو حِکمت اَور تربّیت حاصل کرنے؛

فہم اَور ادراک کی باتیں سمجھنے؛

3 تربّیت پذیر اَور مصلحت اَندیش زندگی حاصل کرنے،

اَور اَیسے کام کرنے کے لیٔے ہیں جو صحیح راست اَور عادلانہ ہو؛

4 اَورجو سادہ دِلوں کو ہوشیاری،

اَور جَوان کو علم اَور شعور بخشنے کے لیٔے ہیں۔

5 تاکہ دانا اُنہیں سُن کر اَپنی سمجھ میں اِضافہ کریں،

اَور صاحبِ فہم ہدایت پائیں۔

6 اَور تمثیلوں، اُن کے معنوں،

اَور دانشمندوں کے اقوال اَور مُعمّوں کو سمجھ سکیں۔

Veja também