Pular para o conteúdo
Publicidade

Provérbios 1

حِکمت کے خِلاف تنبیہ

20 حِکمت کوچہ میں زور سے پُکارتی ہے۔

اَور چوراہوں پر اَپنی آواز بُلند کرتی ہے؛

21 وہ پُر شور بازاروں میں پُکارتی ہے،

اَور شہر کے پھاٹکوں1‏:21 شہر کے پھاٹکوں شہر کا وہ حِصّہ تھا جہاں پہلے زمانے میں قانُونی اَور دیگر عوامی مُعاملات کو سنبھالا جاتا تھا۔ پر زور زور سے کہتی ہے:

22 "اَے نادانو! تُم کب تک اَپنی نادانی کو عزیز رکھوگے؟

ٹھٹّھےباز کب تک ٹھٹّھےبازی سے خُوش ہوں گے

اَور احمق علم سے عداوت رکھیں گے؟

23 اگر تُم میری سرزنش کو قبُول کرتے،

تو میں اَپنا دِل تمہارے لیٔے اُنڈیل دیتی

اَور اَپنی تعلیمات کا تُم پر اِظہار کرتی۔

Veja também