1 نیک نامی بڑی دولت اَور خزانوں سے بھی افضل ہے؛
اَور اِحسَان سونے چاندی سے بہتر ہے۔
7 اَمیر، غریب پر حُکومت کرتا ہے،
اَور اُدھار لینے والا، اُدھار دینے والے کا خادِم بَن جاتا ہے۔
چوتھا قول
26 تُم اَیسے آدمی نہ بنو جو کسی کے قرض اَدا کرنے کا ذمّہ لیتے ہیں،
یا قرضداروں کی ضمانت دیتے ہیں؛
27 کیونکہ اگر تمہارے پاس اَدا کرنے کو کچھ نہ ہو،
تو تمہارے نیچے سے تمہارا بِستر بھی کھینچ لیا جائے گا۔