8 بطالت اَور دروغ گوئی کو مُجھ سے دُور رکھیں؛
مُجھے نہ مفلسی دیں اَور نہ دولت،
بَلکہ مُجھے صِرف میری روز کی روٹی عطا فرمائیں۔
9 اَیسا نہ ہو کہ میں سیر ہوکر آپ کا اِنکار کروں
اَور کہُوں، ’کون ہیں یَاہوِہ؟‘
یا مُفلس ہوکر چوری کروں،
اَور اِس طرح اَپنے خُدا کے نام کی بےحُرمتی کروں۔