10 نیک چلن بیوی کون پا سَکتا ہے؟
کیونکہ وہ لعلوں سے بھی زِیادہ قیمتی ہے۔
20 وہ مسکینوں کے لیٔے ہتھیلی کھولتی ہے
اَور مُحتاجوں کے لیٔے اَپنے ہاتھ بڑھاتی ہے۔
25 وہ قُوّت اَور حُرمت سے مُلبّس رہتی ہے؛
اَور آنے والے دِنوں پر ہنستی ہے۔
26 وہ اَپنا مُنہ حِکمت سے کھولتی ہے،
اَور شفقت کی تعلیم اُس کی زبان پر ہوتی ہے۔
30 حُسن دھوکا ہے اَور جمال ناپائیدار ہے؛
لیکن یَاہوِہ کا خوف رکھنے والی عورت قابل تعریف ہے۔