خُدا کا عدل و اِنصاف
1 چنانچہ، اَے اِلزام لگانے والو، تمہارے پاس کویٔی عُذر نہیں، کیونکہ تُم جِس بات کا اِلزام دُوسرے پر لگاتے ہو، اَور خُود پر سزا کا حُکم نافز کر رہو ہے، تُم اَپنے آپ کو مُجرم ٹھہراتے ہو۔
یہُودی اَور شَریعت
17 اگر تُم یہُودی کَہلاتے ہو؛ اَور شَریعت پر ایمان اَور خُدا کے ساتھ اَپنے رشتہ پر فخر کرتے ہو؛ 21 تُم جَب اَوروں کو سِکھاتے ہو تُم اَپنے آپ کو کیوں نہیں سِکھاتے؟ تُم جو تبلیغ کرتے ہو کہ چوری نہ کرنا، تُم خُود کیوں چوری کرتے ہو؟ 23 تُم جو شَریعت پر فخر کرتے ہو، خُود کیوں شَریعت کی نافرمانی کرکے خُدا کی بے عزّتی کرتے ہو؟