راستبازی اَور ایمان
21 مگر اَب خُدا نے ایک اَیسی راستبازی ظاہر کی ہے جِس کا تعلّق شَریعت سے نہیں ہے حالانکہ شَریعت اَور نبیوں کی کِتابیں اِس کی گواہی ضروُر دیتی ہیں۔ 22 یہ خُدا کی وہ راستبازی ہے جو صِرف یِسوعؔ المسیح پر ایمان لانے سے اُن تمام اِنسانوں کو حاصل ہوتی ہے۔ المسیح پر ایمان لانے سے3:22 ایمان لانے سے وفاداری کے ذریعہ یہُودی اَور غَیریہُودی کے مابین کویٔی تفرِیق نہیں، 23 کیونکہ سَب نے گُناہ کیا ہے اَور خُدا کے جلال سے محروم ہیں، 24 مگر اُن کے فضل کے سبب اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو حُضُور المسیح یِسوعؔ میں ہے، مُفت راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں۔ 25 خُدا نے یِسوعؔ کو مُقرّر کیا3:25 مُقرّر کیا کفّارہ اَدا کرنے کے لیٔے قُربانی کے لیٔے یُونانی کا مطلب عہد کے صندُوق پر کفّارہ کو ڈھاک دیتاہے (نظر ثانی کے لیٔے دیکھئے اَحبا 16:15،16) کہ وہ اَپنا خُون بہائیں اَور اِنسان کے گُناہ کا کفّارہ بَن جایٔیں اَور اُن پر ایمان لانے والے فائدہ اُٹھائیں۔ یہ کفّارہ خُدا کی راستبازی کو ظاہر کرتا ہے اِس لیٔے کہ خُدا نے بڑے صبر اَور تحمُّل کے ساتھ اُن گُناہوں کو جو پیشتر ہو چُکے تھے، دَر گزر کیا۔ 26 خُدا اِس زمانہ میں بھی اَپنی راستبازی ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ عادل بھی ہے اَور ہر شخص کو جو یِسوعؔ پر ایمان لاتا ہے راستباز ٹھہراتا ہے۔