صُلح اَور اِطمینان
1 چونکہ، ہم ایمان کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے گیٔے ہیں، اِس لیٔے ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہماری خُدا کے ساتھ صُلح5:1 بہت سے مخطوطات میں ہو چُکی ہے۔ 2 ایمان لانے سے ہم نے المسیح کے وسیلہ سے اُس فضل کو پالیاہے اَور اُس پر قائِم بھی ہیں اَور اِس اُمّید پر ناز کرتے ہیں کہ ہم بھی خُدا کے جلال میں شریک ہوں گے۔ 3 اَور صِرف یہی نہیں بَلکہ ہم اَپنی مُصیبتوں میں بھی خُوش ہوتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ مُصیبت سے ثابت قدمی پیدا ہوتی ہے۔ 4 اَور ثابت قدمی سے مُستقِل مِزاجی اَور مُستقِل مِزاجی سے اُمّید پیدا ہوتی ہے۔