7 (قدیم زمانہ میں اِسرائیل میں یہ دستور تھا کہ جائداد کے چھُڑانے یا مُنتقل کرنے کا مُعاملہ قطعاً طے کرتے وقت ایک فریق اَپنی جُوتی اُتار کر دُوسرے کو دیتا تھا۔ لین دین کو قانونی طور پر جائز قرار دینے کا اِسرائیل میں یہی طریقہ تھا۔)
14 عورتوں نے نعومیؔ سے کہا: "یَاہوِہ کی سِتائش ہو کہ اُنہُوں نے آج تُجھے ایک سرپرست رشتہ دار کے بِنا نہیں چھوڑا۔ اُس کا نام سارے اِسرائیل میں مشہُور ہو!
17 اُس کی پڑوسنوں نے کہا، "نعومیؔ کے بیٹا ہُواہے!" اَور اُنہُوں نے اُس کا نام عوبیدؔ رکھا۔ وہ یِشائی کا باپ تھا اَور یہی یِشائی داویؔد کا باپ تھا۔
22 عوبیدؔ سے یِشائی،
اَور یِشائی سے داویؔد پیدا ہُوا۔