4 رویا میں مَیں نے زبردست آندھی دیکھی جس نے شمال سے آ کر بڑا بادل میرے پاس پہنچایا۔ بادل میں چمکتی دمکتی آگ نظر آئی، اور وہ تیز روشنی سے گھرا ہوا تھا۔ آگ کا مرکز چمک دار دھات کی طرح تمتما رہا تھا۔
5 آگ میں چار جانداروں جیسے چل رہے تھے جن کی شکل و صورت انسان کی سی تھی۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.