17 ہجوم میں سے ایک آدمی نے جواب دیا، "اُستاد، مَیں اپنے بیٹے کو آپ کے پاس لایا تھا۔ وہ ایسی بدروح کے قبضے میں ہے جو اُسے بولنے نہیں دیتی۔
22 بہت دفعہ اُس نے اِسے ہلاک کرنے کی خاطر آگ یا پانی میں گرایا ہے۔ اگر آپ کچھ کر سکتے ہیں تو ترس کھا کر ہماری مدد کریں۔"
23 عیسیٰ نے پوچھا، "کیا مطلب، ’اگر آپ کچھ کر سکتے ہیں‘؟ جو ایمان رکھتا ہے اُس کے لئے سب کچھ ممکن ہے۔"
24 لڑکے کا باپ فوراً چلّا اُٹھا، "مَیں ایمان رکھتا ہوں۔ میری بےاعتقادی کا علاج کریں۔"