11 اَے یَاہوِہ، عظمت، قُدرت،
جلال، شان و شوکت،
یعنی آسمان اَور زمین کی ہر چیز آپ ہی کا ہے۔
اَے یَاہوِہ بادشاہی بھی آپ ہی کی ہے؛
اَور بطور حاکم آپ ہی سَب پر سرفراز ہیں۔
12 اَور دولت اَور عزّت آپ کی طرف سے آتی ہیں؛
اَور آپ ہی سَب چیزوں پر حُکمران ہیں۔
اِختیار اَور قُدرت آپ ہی کے ہاتھ میں ہیں،
اَور سَب کو توانائی اَور سرفرازی آپ ہی بخشتے ہیں۔
14 "لیکن مَیں کون ہُوں اَور میرے لوگ کیا ہیں کہ اِس طرح فراخدلی سے دینے کے قابل ہوں؟ کیونکہ سَب چیزیں آپ ہی کی طرف سے ملتی ہیں اَورجو کچھ آپ کے ہاتھ سے ہمیں ملتا ہے اُسی میں سے ہم نے دیا ہے۔ 15 کیونکہ ہم آپ کی نظر میں پردیسی اَور مُسافر ہیں جَیسے ہمارے آباؤاَجداد تھے اَور ہمارے دِن رُوئے زمین پر سایہ کی مانند بے قِیام ہیں۔