9 اَور وہاں پہُنچ کر اُنہُوں نے ایک غار میں رات گزاری۔
یَاہوِہ کا ایلیّاہ پر ظاہر ہونا
اَور یَاہوِہ کا یہ کلام ایلیّاہ پر نازل ہُوا: "اَے ایلیّاہ! تُم یہاں کیا کر رہے ہو؟"
11 یَاہوِہ نے فرمایا، "باہر نکل کر پہاڑ پر یَاہوِہ کے حُضُور کھڑے ہو جاؤ کیونکہ یَاہوِہ وہاں سے گزرنے والے ہیں۔ اَور جَب ایلیّاہ وہاں کھڑے ہویٔے۔"
تَب ایک بڑی تیز آندھی یَاہوِہ کے آگے گزری اَور پہاڑوں کو چیر کر چٹّانوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے، لیکن یَاہوِہ آندھی میں مَوجُود نہیں تھے۔ اَور آندھی کے بعد ایک زلزلہ آیا لیکن یَاہوِہ زلزلہ میں بھی نہیں تھے۔ 12 اَور زلزلہ کے بعد آگ نازل ہُوئی لیکن یَاہوِہ آگ میں بھی مَوجُود نہیں تھے۔ اَور آگ کے بعد ایک ہلکی سِی دھیمی آواز آئی۔ 13 جَب ایلیّاہ نے وہ آواز سُنی تو، اُنہُوں نے اَپنے کپڑے سے اَپنا مُنہ ڈھانپ لیا اَور غار سے باہر نکل کر اُس کے دہلیز پر کھڑے ہو گیٔے۔
تَب اُس آواز نے اُن سے دریافت کیا، "اَے ایلیّاہ! تُم یہاں کیا کر رہے ہو؟"