9 وہاں وہ رات گزارنے کے لئے ایک غار میں چلا گیا۔
رب الیاس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے
غار میں رب اُس سے ہم کلام ہوا۔ اُس نے پوچھا، "الیاس، تُو یہاں کیا کر رہا ہے؟"
11 جواب میں رب نے فرمایا، "غار سے نکل کر پہاڑ پر رب کے سامنے کھڑا ہو جا!" پھر رب وہاں سے گزرا۔ اُس کے آگے آگے بڑی اور زبردست آندھی آئی جس نے پہاڑوں کو چیر کر چٹانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ لیکن رب آندھی میں نہیں تھا۔ 12 اِس کے بعد زلزلہ آیا، لیکن رب زلزلے میں نہیں تھا۔ 13 زلزلے کے بعد بھڑکتی ہوئی آگ وہاں سے گزری، لیکن رب آگ میں بھی نہیں تھا۔ پھر نرم ہَوا کی دھیمی دھیمی آواز سنائی دی۔ یہ آواز سن کر الیاس نے اپنے چہرے کو چادر سے ڈھانپ لیا اور نکل کر غار کے منہ پر کھڑا ہو گیا۔ ایک آواز اُس سے مخاطب ہوئی، "الیاس، تُو یہاں کیا کر رہا ہے؟"