11 "بادشاہ کے تمام صوبوں کے حُکاّم اَور باشِندے جانتے ہیں کہ اگر کویٔی شخص بادشاہ کی اَندرونی بارگاہ میں بِن بُلائے داخل ہوتاہے تو بادشاہ کے حُکم کے مُطابق قتل کر دیا جاتا ہے لیکن جِس کی طرف بادشاہ اَپنا طلائی عصائے شاہی بڑھاتاہے اُس کی جان سلامت رہ سکتی ہے۔ جہاں تک میرا تعلّق ہے پُورے تیس دِن ہو گئے ہیں کہ مُجھے بھی بادشاہ سلامت کی طرف سے طلب نہیں کیا گیا ہے۔"
14 اگر تُو اَب بھی زبان بند رکھے گی تو یہُودیوں کو تو کسی اَور طرف سے مدد اَور نَجات پہُنچ جائے گی لیکن تُو اَپنے باپ کے گھرانے سمیت ہلاک ہوگی۔ کون جانتا ہے کہ تُو اَیسے مُشکل وقت میں ہماری مدد کرنے کے لیٔے اِس شاہی مرتبہ تک پہُنچی ہے؟"
16 "جا، اَور شُوشنؔ میں مَوجُود تمام یہُودیوں کو جمع کر اَور تُم سَب میرے لیٔے تین دِن اَور رات تک روزہ رکھو، کھانے پینے سے ہاتھ کھینچ لو۔ میں اَور میری خادِمائیں بھی تمہاری طرح روزہ رکھیں گی۔ اِس کے بعد میں بادشاہ کے حُضُور میں جاؤں گی حالانکہ یہ خِلاف قانُون ہے لیکن اگر مُجھے ہلاک ہونا ہی ہے تو ہونے دو۔"