عبادت کا مَسکن
1 "اَور تُم مَسکن کے لیٔے دس پردے بنانا جو نفیس بٹے ہویٔے کتان سے اَور نیلے آسمانی اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے دھاگوں سے بُنے ہُوں اَور جِن پر کسی ماہر کاریگر نے کشیدہ کاری سے کروبیم بنائے ہُوں۔
7 "اَور اُس مَسکن کے اُوپر خیمہ مَسکن کے اُوپر کے خیمہ کے لیٔے بکری کی پشم سے پردے بنانا جِن کی تعداد گیارہ ہُوں۔ 14 اَور اُس خیمہ کے اُوپر ڈالنے کے لیٔے ایک غلاف مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہُوئی کھالوں کا بنانا اَور اُس کے اُوپر دریائی بچھڑوں کی کھالوں کا۔
15 "اَور تُم مَسکن کے لیٔے کیکر کی لکڑی کے چوکھٹے بنانا جو کھڑے کئے جا سکیں۔
31 "اَور تُم نیلے اَرغوانی اَور سُرخ دھاگے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان سے ایک پردہ بنانا جِس پر کسی ماہر کاریگر نے کشیدہ کاری سے کروبیم بنائے ہوں۔ 33 اَور اُس پردہ کو چھلّوں سے نیچے لٹکانا اَور عہد کے صندُوق کے صندُوق کو اُس پردہ کے پیچھے رکھنا اَور وہ پردہ پاک مقام کو پاک ترین مقام سے الگ کرےگا۔