شہر کے پھاٹک
30 "شہر کے مخارج یہ ہوں گے:
"شمال کی طرف سے شروع کرتے ہُوئے جِس کی لمبائی چار ہزار پانچ سَو ہاتھ ہوگی۔ 31 شہر کے پھاٹک قبائل اِسرائیل سے نامزد ہوں گے۔ شمال کی بازو کے تین پھاٹک، رُوبِنؔ کا پھاٹک، یہُوداہؔ کا پھاٹک اَور لیوی کا پھاٹک کہلایٔیں گے۔
32 مشرق کی طرف جِس کی لمبائی چار ہزار پانچ سَو ہاتھ ہے، تین پھاٹک ہوں گے جو یُوسیفؔ کا پھاٹک، بِنیامین کا پھاٹک اَور دانؔ کا پھاٹک کہلایٔیں گے۔
33 جُنوب کی طرف جو لمبائی میں چار ہزار پانچ سَو ہاتھ ہے، تین پھاٹک ہوں گے جو شمعُونؔ کا پھاٹک، یِسَّکاؔر کا پھاٹک اَور زبُولُون کا پھاٹک کہلایٔیں گے۔
34 مشرق کی طرف جِس کی لمبائی چار ہزار پانچ سَو ہاتھ ہے، تین پھاٹک ہوں گے جو گادؔ کا پھاٹک، آشیر کا پھاٹک اَور نفتالی کا پھاٹک کہلایٔیں گے۔