27 کیونکہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
"اَے بانجھ! تو جِس کے اَولاد نہیں ہوتی، خُوشی منانا،
تو جو دردِزہ سے واقف نہیں؛
آواز بُلند کرکے چِلّا،
تُونے جو کبھی محنت نہیں کی؛
کیونکہ بیکس چھوڑی ہُوئی کی اَولاد
شوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہوگی۔"4:27 یَشع 54:1
28 لہٰذا، میرے بھائیو اَور بہنوں، تُم اِصحاقؔ کی طرح وعدہ کے فرزند ہو۔ 29 اُس وقت جو بچّہ عام جِسمانی بچّوں کی طرح پیدا ہُوا تھا وہ اُس بچّہ کو ستاتا تھا جو خُدا کے رُوح کی قُدرت سے پیدا ہُوا تھا۔ وَیسے ہی اَب بھی ہوتاہے۔