27 کیونکہ کلامِ مُقدّس میں لکھا ہے،
"خوش ہو جا، تُو جو بےاولاد ہے،
جو بچے کو جنم ہی نہیں دے سکتی۔
بلند آواز سے شادیانہ بجا،
تُو جسے پیدائش کا درد نہ ہوا۔
کیونکہ اب ترک کی ہوئی عورت کے بچے
شادی شدہ عورت کے بچوں سے زیادہ ہیں۔"
28 بھائیو، آپ اسحاق کی طرح اللہ کے وعدے کے فرزند ہیں۔ 29 اُس وقت اسمٰعیل نے جو حسبِ معمول پیدا ہوا تھا اسحاق کو ستایا جو روح القدس کی قدرت سے پیدا ہوا تھا۔ آج بھی ایسا ہی ہے۔