14 جَب اَبرامؔ نے سُنا کہ اُن کا رشتہ دار اسیر ہو چُکاہے تو آپ نے تین سَو اٹھّارہ تربّیت یافتہ خانہ زادوں کو ہمراہ لیا اَور لُٹیروں کا دانؔ تک پیچھا کیا۔ 15 رات کے وقت اَبرامؔ نے اَپنے آدمیوں کو الگ الگ دستوں میں تقسیم کرکے اُن پر حملہ کر دیا اَور اُنہیں پسپا کرکے دَمشق کے شمال میں حوبہؔ تک اُن کا تعاقب کیا۔ 16 آپ نے سارے مال و متاع پر قبضہ کر لیا اَور اَپنے رشتہ دار لَوطؔ کو اَور اُن کے مال کو عورتوں اَور دُوسرے لوگوں سمیت واپس لے آئے۔
18 تَب شالمؔ کا بادشاہ ملکِ صِدقؔ، روٹی اَور انگوری شِیرہ لے کر آیا۔ وہ خُداتعالیٰ کا کاہِنؔ تھا۔ 19 ملکِ صِدقؔ نے اَبرامؔ کو یہ کہہ کر برکت دی،
"خُداتعالیٰ کی طرف سے جو آسمان اَور زمین کا خالق ہے،
اَبرامؔ مُبارک ہو۔
20 اَور مُبارک ہے خُداتعالیٰ
جِس نے تمہارے دُشمنوں کو تمہارے ہاتھ میں کر دیا۔"
تَب اَبرامؔ نے سَب مالِ غنیمت کا دسواں حِصّہ ملکِ صِدقؔ کو نذر کیا۔