کُفر کے خِلاف تنبیہ
7 چنانچہ جَیسا کہ پاک رُوح فرماتا ہے،
"اگر، آج تُم اُس کی آواز سُنو،
8 تو اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو
جِس طرح بیابان میں تمہارے آباؤاَجداد نے،
خُدا کے خِلاف بغاوت کی،
12 اَے بھائیوں اَور بہنوں، خبردار! تُم میں سے کسی کا اَیسا بُرا اَور بےاِعتقاد دِل نہ ہو، جو زندہ خُدا سے برگشتہ ہو جائے۔ 13 بَلکہ جِس روز تک آج کا دِن کہا جاتا ہے، ہر روز ایک دُوسرے کو نصیحت کرتے رہو تاکہ تُم میں سے کویٔی شخص گُناہ کے فریب میں آکر سخت دِل نہ ہو جائے۔ 15 جَیسا کہ مزکورہ کلام میں فرمایا گیا ہے:
"اگر، آج تُم اُس کی آواز سُنو،
تو اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو
جِس طرح بیابان میں بغاوت کے وقت کیا تھا۔"3:15 زبُور 95:7،8