اللہ کی قوم کے لئے سکون
7 چنانچہ جس طرح روح القدس فرماتا ہے،
"اگر تم آج اللہ کی آواز سنو
8 تو اپنے دلوں کو سخت نہ کرو جس طرح بغاوت کے دن ہوا،
جب تمہارے باپ دادا نے ریگستان میں مجھے آزمایا۔
12 بھائیو، خبردار رہیں تاکہ آپ میں سے کسی کا دل بُرائی اور کفر سے بھر کر زندہ خدا سے برگشتہ نہ ہو جائے۔ 13 اِس کے بجائے جب تک اللہ کا یہ فرمان قائم ہے روزانہ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ آپ میں سے کوئی بھی گناہ کے فریب میں آ کر سخت دل نہ ہو۔
15 مذکورہ کلام میں لکھا ہے،
"اگر تم آج اللہ کی آواز سنو،
تو اپنے دلوں کو سخت نہ کرو جس طرح بغاوت کے دن ہوا۔"