12 اَے صُبح کے سِتارے، فجر کے بیٹے،
تُو کیسے آسمان سے گِر پڑا!
تُو جو کسی زمانہ میں قوموں کو زیرِ کرتا تھا،
خُود بھی زمین پر پٹکا گیا!
13 تُو اَپنے دِل میں کہتا تھا:
"میں آسمان پر چڑھ جاؤں گا؛
اَور اَپنا تخت
خُدا کے سِتاروں سے بھی اُونچا کروں گا؛
میں جماعت کے پہاڑ پر تخت نشین ہُوں گا،
کو ضِفونؔ14:13 کو ضِفونؔ کعنانیوں کے مُقدّس پہاڑ کی بالائی کی چوٹیوں پر کی اِنتہائی بُلندیوں پر
14 میں بادلوں کے سَروں سے بھی اُوپر چڑھ جاؤں گا؛
میں خُداتعالیٰ کی مانند بنُوں گا۔"
15 لیکن تُو قبر میں اُتارا گیا،
بالکُل پاتال کی تہہ میں۔